قوم پرستوں کی حکومت کی کاکردگی شرمناک ہے ،جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

بدھ 29 جون 2016 18:50

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام امیرمولانامحمدسلیم،حاجی نصیب اللہ اچکزئی،حاجی عبدالصادق،کونسلرمولانامحمدایوب اورمولاناعبدالمنان نے کہاہے کہ قوم پرستوں کی حکومت کی کاکردگی شرمناک ہے پشتون آباداچکزئی مارکیٹ کی سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے جس پرپیدل چلنابھی مشکل ہے انہوں نے کہاکہبدقسمتی سے قلعہ سیف اللہ کے ایک شخص کوپشتون آباداورپی بی تھری سے کامیاب کروایاگیاجنہیں علاقے کے مسائل اورعوام کی مشکلات کاکوئی پتہ نہیں انہوں نے کہاکہپشتون آبادمیں پانی کی شدیدقلت ہے جبکہ واساکامحکمہ بھی علاقے کے منتخب ایم پی اے کے پاس ہے پھربھی پانی کی قلت سمجھ سے بالاترہے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی تھری کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں اچکزئی مارکیٹ کی سڑک قوم پرستوں کی پشتونستان کارول ماڈل ہے قوم پرستوں کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے آئندہ الیکشن میں قوم پرستوں کوصفایاکردیاجائے گاانہوں نے کہاکہ بارش کے باعث تاجروں اوردوکانداروں کابڑانقصان ہواسیوریج لائن بندہونے کے باعث پارش کاپانی دکانوں میں داخل ہواجس کے باعث دکانداروں کوکروڑوں روپے کانقصان ہواانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ دکانداروں کے نقصانات کاازالہ کرے۔

متعلقہ عنوان :