معاشی، گھریلواور تمام مسائل کا حل قر آن کے نظام کے نفاذ اور اس پر عمل کر نے میں ہے ، جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

بدھ 29 جون 2016 18:50

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،شیخ حافظ حسین احمدشرودی،شیخ حافظ رشیداحمد،مولانامحمدقاسم شابوی،پیرطریقت مفتی سیف الرحمن،شیخ مولاناعبدالخالق اورمولاناعبدالولی نے کہاہے کہملکی ،معاشی، گھریلواور تمام مسائل کا حل قر آن کے نظام کے نفاذ اور اس پر عمل کر نے میں ہے قر آن مجید صرف گھر میں تبرک کے طور پر رکھنے کے لیئے نہیں بلکہ پڑھنے اور اس پر عمل کر نے کے لیئے آیا ہے دنیا میں جو اس کتاب کو پڑھتا جا تا ہے وہ ھدایت کے راستے پر آتا جا تا ہے اس کتاب کے نظام کے نفاذ سے ہی وطن عزیز مشکلات سے آزاد ہو سکتا ہے قر ان مجید میں انقلا بی نظام دیا گیا ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کر تا ہے قر آن کا نفاذ مملکت کے ساتھ ساتھ گھروں ،بازاروں ،مار کیٹوں ،تعلیمی ادروں اور بڑے بڑے ادروں میں نافذ کر دیا جا ئے تو اللہ کی رحمت کا نزول ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی مسائل آئی ایم ایف سے مانگنے سے نہیں بلکہ اللہ سے مانگنے سے حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ قر آن جیسی انقلا بی کتاب پر عمل کر نے سے ہی عرب کا بگڑا ہوا معاشرہ دنیا کے لیئے مثال بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ قر آن مجیدنے حلال اور حرام واضح کر دیا ہے ا ٓج مسلمانو ں کی نا کامی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب سے مسلمان نے دولت کے حصول کو زندگی کا سب سے بڑا مشن بنا لیا ہے اور پھر حلال اور حرام کی تمیز بھی ختم ہو تی جارہی ہے اس وجہ سے گھروں میں بھی سکون ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فکر اخرت اور خوف خدا نا پید ہو تا جا رہا ہے مسلمان دین اسلام پر عمل کر نے سے ہی دنیا اخرت میں کا میاب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران مہنگائی اور بد امنی اللہ کی نارضگی کی علامات ہیں حکمرانوں سے لے کر عام انسان تک سب اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اللہ کو راضی کریں تو اسمان اور زمین سے برکات کو نزول ہو جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :