دبئی: غیر ملکی سیاح کی شاپنگ مال میں خاتون سے دست درازی کی کوشش،

بدھ 29 جون 2016 18:50

دبئی: غیر ملکی سیاح کی شاپنگ مال میں خاتون سے دست درازی کی کوشش،

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): دبئی کے ایک شاپنگ مال میں الجیرین شہری کو سعودی خاتون سے دست درازی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی خاتون نے عدالت میں بتایا کہ وہ اور اسکا شوہر ایک الیکٹرونک کی دوکان پر سامان خرید رہے تھے ۔جب اسکا شوہر کچھ سامان دیکھنے میں مصروف تھا تو وہ ایک طرف بیٹھ گئی ۔ اسے اچانک محسوس ہو ا کہ کوئی پیچھے سے اسے چھیڑ رہاہے ۔

جب اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک شخص اس کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

خاتون نے اس کا نام پوچھا تو اس شخص نے کہا کہ اسکا کوئی نام نہیں ۔ متاثرہ خاتون نے تحقیقاتی انسپکٹر کو بتایا کہ وہ جہاں بیٹھی تھی وہاں آسانی سے دو افراد کے بیٹھنے کی جگہ تھی ۔ وہ شخص جا ن بوجھ کر اسکے ساتھ لگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق شاپنگ مال کے سی سی ٹی وی کیمروں سے پتہ چلاہے کہ غیر ملکی شہری نے سعودی خاتون سے دست درازی کی کوشش کی تھی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 24جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔