اوستہ محمد شہر میں اسلحہ کی نمائش، کالے شیشے والی کابلی گاڑیوں کی بھر مار

سٹی پولیس نے بھی کارروائی کرنے سے خاموشی اختیارر کرلی، عید قریب آتے ہی جیب تراش سرگرم ہوگئے ہیں، عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

بدھ 29 جون 2016 18:47

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اوستہ محمد شہر میں اسلحہ کی نمائش کالے شیشے والی کابلی گاڑیوں کی بھر مار۔ سٹی پولیس نے بھی کاروائی کرنے سے خاموشی اختیارر کرلیا ہے عید قریب آتے ہی جیب تراش سرگرم ہوگے ہیں کئی افراد کے جیبوں سے ہزاروں روپے نکال لیے گئے غیربیوں کے عید خوشیاں مانند پڑگئے عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیرآباد اور دیگر حکام بالا فوری نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

اوستہ محمد شہر میں آئے روزموٹرسائکل چوری روزسیمت دیگر اسڑیٹ کرائم میں اضافہ ہونے سے شہری اور کاروباری حضرات سخت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں سٹی پولیس امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عید قریب ہے اکژعلاقوں میں پولیس گشت کا برائے نام کے سوا اور کیچھ بھی نہیں ہے ۔شہر میں کابلی گاڑیاں سر عام کالے شیشے میں گھوم رہی ہیں کوئی کاروئی کرنے والا نہیں ہے اور پولیس کی رٹ کمزور پڑگئی ہے شہر میں کلاشنکوف کلچر عروج پر ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سے اپیل کیا فوری طور اوستہ محمد سٹی میں ایک ایماندار پولیس آفیسر تعینات کرکے امن امان کے ماحول کو برقرار رکھاجائے ۔

متعلقہ عنوان :