Live Updates

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں بلوچستان کے دس اضلاع میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکیج تقسیم

بدھ 29 جون 2016 18:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک میں بلوچستان کے دس اضلاع میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکیج تقسیم کر دیا گیا۔ رمضان پیکیج کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد، پشین، قلات، مستونگ، خضدار، چمن، ژوب اور پنجگور کے اضلاع میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں تقسیم ہوا۔ رمضان پیکیج میں سحر و افطار کے لئے آٹا، گھی، چاول، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے خورو نوش تھیں۔

رمضان پیکیج کی تقسیم کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کاروں نے خدمات انجام دیں اور دور دراز علاقوں میں پہنچ کر خود مستحقین میں سامان تقسیم کیا۔ جماعة الدعوة بلوچستان کے مسئول مفتی قاسم نے متعدد مقامات پر پہنچ کر خود امدادی سامان غرباء و مستحقین میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جماعة الدعوة ہر سال اپنے بلوچ بھائیوں کیلئے رمضان میں خشک راشن تقسیم کرتی ہے۔

اس مرتبہ اس کام کو مزید مضبوط اور فعال کیا اور بڑے پیمانے پر سامان کی تقسیم ہوئی۔ راشن دس اضلاع کے پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے اس سے ان شاء اللہ بلوچستان میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔مفتی محمد قاسم نے مغیر حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے صدقات ،زکوٰة ، فطرانہ و عطیات فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ امداد اور بہالی کے اس کا م کو مذید بہتر اور وسیع کیا جا سکے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :