لاڑکانہ: 12 سالہ بچی رمشا کنول کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاکا احتجاج

بدھ 29 جون 2016 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ اللہ آباد کے حد میں چار روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی رمشا کنول کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتول بچی کے والد عبداللطیف کاکیپوٹو اور دیگر نے کہا کہ 4 روز قبل قبل شہر کے اللہ آباد محلے میں ڈکیتی کے دوران 12 سالہ بچی رمشا کنول کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جس واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعے کا مقدمہ حد کے تھانہ پر درج کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :