پاکستان مذاکرات کیلیےتیارجبکہ بھارت گریزکررہا ہے۔سرتاج عزیز

پاکستان سے بھارت کی مذاکرات سےاجتناب کی وجہ مسئلہ کشمیرہے،پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر،سیاچین،سرکریک سمیت ہرمعاملےپرمذاکرات کوتیارہے،بھارتی وزیراعظم کا کہناکہ پاکستان مذاکرات نہیں کرنا چاہتا درست نہیں ہے۔مشرخارجہ کا انٹریو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2016 18:38

پاکستان مذاکرات کیلیےتیارجبکہ بھارت گریزکررہا ہے۔سرتاج عزیز

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) :مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کیلیےتیارہے جبکہ بھارت مذاکرات سے گریز کررہا ہے،پاکستان سے بھارت کی مذاکرات سےاجتناب کی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں‌ کہا کہ پاک بھارت کامیاب مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل پر سب سے پہلے بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر،سیاچین،سرکریک سمیت ہرمعاملےپرمذاکرات کوتیارہے۔لیکن بھارت مذاکرات سے گریز کررہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کایہ کہناکہ پاکستان مذاکرات نہیں کرناچاہتا درست نہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سےتجارت،ویزہ،دیگرمعاملات پربھی بات چیت چاہتاہے۔