محکمہ ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے ملازمتوں کیلئے کوئی بھی اشتہار شائع کروانے کی تردید

کچھ دھوکہ باز عناصر کی جانب سے لوگوں سے ملازمتوں کے نام پرپیسے ہڑپ کرنے کی منصوبہ بندی ہوسکتی ہے،عوام جعلی اشتہارات پر توجہ نہ دیں،محکمہ ایکسائیز

بدھ 29 جون 2016 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) محکمہ ایکسائز، ٹیکسییشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ محکمہ سے منسلک دفاتر کو مختلف پوسٹس پر بھرتی کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ محکمے کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی اشتہار نہیں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز، ٹیکسییشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی پوسٹ کیلئے کوئی اشتہار نہیں شایع کروایا گیا، یہ کچھ دھوکہ باز عناصر کی جانب سے لوگوں سے ملازمتوں کے نام پررقم ہڑپ کرنے کی منصوبہ بندی ہوسکتی ہے۔ عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے جعلی اشتہارات پر توجہ مرکوز نہ کریں او ر سماج دشمن عناصر کے ہاتھوں متاثر نہ ہوں، محکمہ ایکسائز، ٹیکسییشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اس سلسلے میں کسی بھی نتائج کا ذمہ دار نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :