انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید کو 5روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 29 جون 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید کو 5روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو گارڈ ن پولیس نے ملزم عمران سعید کو رینجرز کی 90روزہ تحویل ختم ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پردہشت گردی اور دھماکے کرنے کے الزامات ہیں ۔لہذا اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے ملزم عمران سعید کو 5روزہ ریمانڈ پر گارڈن پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :