واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار عباسی، وائس چیئرمین ارشد محمود سمیت 29 افراد کی ضمانت منظور

بدھ 29 جون 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)کراچی کی مقامی عدالت نے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار عباسی، وائس چیئرمین ارشد محمود سمیت 29 افراد کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں شاہاہ فیصل پرواٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے معاملے کی سماعت وئی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ملزمان کے مقدمات میں دہشت گردی دفعات کیے جانے کے بعد عدالت نے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر طارق سدوزئی ,جنرل سیکریٹری شریف بلوچ سمیت 29دیگر ملزمان کی 10,10ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔ملزمان کے وکیل جانب سے گاڑیاں واپس کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔