سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک ایکڑ پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 29 جون 2016 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک ایکڑ پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ نے سائٹ ایریا میں ایک ایکڑ پلاٹ کی ملکیت کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار رخسانہ دیوان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رخسانہ دیوان سائٹ ایریامیں واقع ایک ایکڑ پلاٹ کی مالک ہیں تاہم محکمہ انڈسٹری نے اس کی الاٹمنٹ 2014میں منسوخ کرکے پلاٹ کسی اور کو الاٹ کردیا ہے ۔

محکمہ انڈسٹری کے افسران لالچ میں آکر پلاٹوں کی منسوخی اور الاٹمنٹ کرتے رہتے یں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دس منٹ میں پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الاٹمنٹ منسوخ کی جائے یہ تو نیب کا کیس بنتا ہے ۔آپ اپنی مرض سے الاٹمنٹ کردیں اور پھر منسوخ بھی کردیں ۔دوسری الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :