وائس چانسلر کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے تیراک سمیع اللہ کے لئے پچاس ہزار روپے وظیفہ مقرر

بدھ 29 جون 2016 18:20

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑی اور انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسزکے طالبعلم سمیع اللہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کیلئے 50ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سمیع اللہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس محمود خالد کے ہمراہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورچیک وصول کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ نے انٹر یونیورسٹی سوئمنگ چیمپئن شپ 2015-16 میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 13 گولڈ میڈل حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ انہوں نے 19ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے 3سلوراور 2برونز میڈلز بھی حاصل کئے اور بہترین تیراک کا اعزاز حاصل کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے بہترین تیراک کا اعزاز اپنے نام کرنے اور 13گولڈ میڈل جیتنے پر طالبعلم سمیع اللہ کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :