پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے، اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر269

دکاندار گرفتار،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو21لاکھ42 ہزار روپے جرمانہ

بدھ 29 جون 2016 18:07

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

(جاری ہے)

36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے - رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ48ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع میانوالی میں سب سے کم10700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا - ضلع لاہور میں1272مقامات پر چھاپے مارے گئے ایک لاکھ4ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،94ایف آئی آر درج ،153تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا- صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی2001مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور9772دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1847تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،36دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے176ایف آئی آر درج کروائیں ،269تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ، 2142500روپے جرمانہ عائد کیا گیا - وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2498دکانوں کی انسپکشن کی ،280مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،157تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :