ایس ایس پی آپریشنز کاوفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن 40بھکا ری گرفتار ، 166مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند

بدھ 29 جون 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کا وفاقی دارا لحکومت کے تمام علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون حکم ، پولیس نے 40 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 166موٹر سائیکلو ں کو بد وں کا غذات تھا نہ جا ت میں بند کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹوں ، اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھکاریوں،جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف جرائم کی وجہ بن سکتے ہیں بلکہ یہ سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ ہیں، انہوں نے تما م افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بنا یا جا ئے ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے ، مشکوک اور مشتبہ افراد کی کڑ ی نگرانی سخت کی جائے ، انہوں نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو بھی سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

افسروں اور جوانوں کی طرف سے فرائض میں غفلت ناقابل قبول ہو گی۔ اسلام آباد پولیس نے 40سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران 166موٹر سائیکلو ں کو بد وں کا غذات تھا نہ جا ت میں بند کیا گیا ہے جن کے متعلق چھا ن بین کی جا رہی ۔

متعلقہ عنوان :