دبئی میٹرو ایکسٹینشن کا ٹھیکہ 2.88ارب ڈالر میں فرانسسی کمپنی نے حاصل کر لیا

بدھ 29 جون 2016 18:04

دبئی میٹرو ایکسٹینشن کا ٹھیکہ 2.88ارب ڈالر میں فرانسسی کمپنی نے حاصل ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آرٹی اے ) نے دبئی میٹرو کوٹریڈ ایکسپو سایٹ 2020کے مقام تک ملانے کا ٹھیکہ فرانس کی بڑی کمپنی آلسٹم ”Alstom“ کو دیا گیا ہے۔ آلسٹم کمپنی دبئی میٹرو ٹرین کو ایکسپو سنٹر کے مقام تک ملانے کے لیئے 15کلو میٹر کا نیا پورشن تعمیر کریگی ۔ آلسٹم کمپنی اپنے کام کا آغاز 2016کی آخری سہہ ماہی میں شروع کر دیگی۔

(جاری ہے)

اور اس پو رے پرو جیکٹ کو انٹرنیشل ٹریڈ فئیر سے پانچ ماہ پہلے 20مئی 2020تک مکمل کرنا ہو گا۔ واضع رہے کہ دبئی میٹرو 2009میں شروع کیا گیا تھا۔ اور عرب ممالک میں پہلی سروس تھی ۔ دبئی میٹرو دو لائینزسبز اور سرخ پر مشتمل ہئے. سرخ لائن 52کلومیٹر جبکہ سبز لائن 23کلومیٹر طویل ہے. دبئی شہر کی آبادی 2.5ملین ہے اور اس میں زیا دہ تر غیر ملکیوں کی تعداد ہے. پچھلے سال دبئی میں 14ملین سیاح آئے تھے.