صوبائی سلیکشن بورڈ کا ایک ا جلاس ،محکمہ تعلیم کے افسران کی ترقی کے ڈیفرڈ کیسزمیں سخت تادیبی کارروائی کا حکم

بدھ 29 جون 2016 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) صوبائی سلیکشن بورڈ کا ایک ا جلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت سے افسران کی ترقیاں ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ(ACR) نہ لکھنے کی وجہ سے ڈیفر ہو جاتی ہیں جس پر چیف یکرٹری نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو حکم جاری کیا کہ ایسے افسران/پرنسپل/ڈی ای اوز جنہوں نے اپنے ماتحت افسران کی اے سی آر لکھنے میں کوتاہی برتی ہوانہیں فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کی جائے جبکہ ان ماتحت افسران کی ترقی کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو خط لکھا ہے کہ ایسے افسران بالا جنہوں نے اپنے ماتحت عملے کی اے سی آر لکھنے میں غفلت برتی ہے انکی تفصیلات فوری طورپر سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کی جائیں تاکہ انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن دو دن کے اندر ان افسران کے کوائف مہیا کریں گے۔مزید برآں صوبائی سلیکشن بورڈنے 208مرد،292خواتین کو گریڈ17سے18میں جبکہ 90مرد افسران تعلیم کوگریڈ18سے19میں ترقی دینے کی سفارش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :