سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عید کے بعدعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

عید کے بعد وزیر داخلہ سمیت سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع

بدھ 29 جون 2016 17:49

سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عید کے بعدعہدے سے ہٹائے جانے کا ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عید کے بعد ہٹایا جانے کا امکان ہے، جبکہ ان سے وزارت داخلہ کا منصب واپس لے کر ان کو کوئی اور وزارت دینے کا امکان ہے، جبکہ وزارت داخلہ کے منصب کے لیے ابھی تک مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ایسا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ مشہور قوال امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سجاد شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے بعد وزیر داخلہ سندھ کی کارکردگی پر پارٹی کے اندر اور باہر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں جس کے باعث ایسا فیصلہ کیا گیا ہے ، عید کے بعد وزیر داخلہ سمیت سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :