دبئی: غیرملکی خاتون جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

بدھ 29 جون 2016 17:28

دبئی: غیرملکی خاتون جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): دبئی کے علاقے نائف سے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر غیر ملکی جسم فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کے نائف کے علاقے میں یو گینڈا کی شہری خاتون لوگوں کو دعوت گناہ دینے کے حرام کاروبار میں ملوث ہے ۔ پو لیس کے خفیہ اہلکاروں نے مذکورہ جسم فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے دبئی غیر قانونی طور پر میں داخل ہوئی تھی ۔ ملزمہ کے فنگر پرنٹ سے پتہ چلا کے اس کو کچھ عرصہ قبل ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔ لیکن وہ دوبارہ غیرقانونی طریقے سے دبئی میں داخل ہونے میں کامیاب ہو ئی تھی ۔ پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ملزمہ نے عدالت میں جسم فروشی کے دھندہ کرنے کا ااعتراف بھی کر لیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 14جولائی تک ملتوی کر دیاہے۔

دبئی: غیرملکی خاتون جسم فروشی کے الزام میں گرفتار