حکومت سندھ نے سمندر میں نہانے پر30روز کے لیے پابندی عائد کردی

حکومت شہریوں کو تفریح سے محروم کرنے کے بجائے حادثات سے بچانے کے اقدامات کرے ،شہریوں کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 29 جون 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) حکومت سندھ نے سمندر میں نہانے پردفعہ 144کے تحت 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے،، خلاف ورزی پر عید حوالات میں گذارنی پڑے گی ۔سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث سمندرمیں طغیانی کا خدشہ ہے اس لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عیدالفطر پر عوام تفریح کے لیے سمندرمیں نہاتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہونے کے خطرے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔کراچی کے شہری عید کے روز سمندر پر جانے اور لہروں میں نہانے کو ضروری سمجھتے ہیں لیکن اب عید پر شہری سمندر پر جا تو سکتے مگر نہا نہیں سکتے کیونکہ سندھ حکومت نے سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کے باعث دفعہ144 کے تحت نہانے پر تیس دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو تفریح سے محروم کرنے کے بجائے حادثات سے بچانے کے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :