سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا اجلاس

قومی اسمبلی سے پاس ہونیوالے الیکڑانکس کرائمز کی روک تھام کے بل کا تفصیل سے ج سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا اجلاس قومی اسمبلی سے پاس ہونیوالے الیکڑانکس کرائمز کی روک تھام کے بل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ائزہ لیا گیا

بدھ 29 جون 2016 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا اجلاس کنونیئر کمیٹی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں الیکڑانکس کرائمز کی روک تھام کابل جو قومی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر سید شبلی فراز کے علاوہ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقو ق کے ممبرا ن کو بھی خصوصی دعوت دی گئی تھی جن میں سے سینیٹر محسن خان لغاری اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کے علاوہ سیکرٹری انفارمشین ٹیکنالوجی ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ،ممبر ٹیلی کام ، ممبر لیگل انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای ڈی میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی ،ڈائریکٹر بول بی فرحیہ عزیز ،سینئر نائب صدر نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ یہ بل انتہائی اہمیت کا حامل ہے عام آدمی سے لے کر ممتاز پارلیمنٹرین تک اس بل سے متاثر ہو سکتے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ قو می اسمبلی سے پاس ہونے والے اس بل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے اور وزارت کے حکام اور پارلیمنٹرین کے ساتھ پبلک ہیرنگ کر کے بل کی تمام شقوں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے اور اس بل زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جائے جو کہ پاکستان عوام کیلئے فائدہ مند ہو سکے۔

اس لئے ایف آئی اے ، انٹر نیٹ فراہم کرنے والی تنظیموں اور متعلقہ دیگر تنظیموں کے حکام کر طلب کر کے بل کی تمام شقوں کے متعلق تفصیل غور وخوص کیا جائے گا۔ ذیلی کمیٹی نے بل کی مختلف شقوں18,21,22,28,29,45,38,9,10 کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے شوشل میڈیا کے حکام کو درپیش تحفظات دور کرنے کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں تاکہ کل کے ہونے والے اجلاس میں تفصیل جائزہ لے کر ان کو بل کا حصہ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :