پنجاب بھر میں558ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق،698زخمی

بدھ 29 جون 2016 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز558ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں494شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ194افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 283 ڈرائیورز22 کم عمرڈرائیور،305مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ119ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل698متاثرین میں572مرد اور126خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں92افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور431فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 175زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں466موٹر سائیکلز،84آٹو رکشے،62موٹر کاریں،28مسافربسیں،20ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔