وزیراعظم کے جلد وطن واپس آ کر عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 29 جون 2016 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے جلد وطن واپس آ کر عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے جلد وطن واپس آکر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔اگر وزیراعظم جلد واپس نہی آتے تو سمجھ لیا جائے کہ وزیر اعظم کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :