جازان: لڑکی کے پیٹ سے 1.3کلو گرام انسانی بال برآمد

بدھ 29 جون 2016 16:18

جازان: لڑکی کے پیٹ سے  1.3کلو گرام انسانی بال برآمد

جازان :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): سعودی عرب کے علاقے جازان میں ڈاکٹروں نے ایک 24سالہ سعودی لڑکی کے پیٹ سے آپریشن کر کے 1.3کلو گرام بال نکال لیئے ۔ تفصیلات کے مطابق 24سالہ لڑکی ”Trichophagia“ بیماری میں مبتلہ تھی ۔ اس بیماری میں انسان اپنے ہی بال نوچ کر کھاتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی لڑکی کو منگل کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر جازان کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ایکسرے اور سکینر کی رپورٹوں کے بعد مذکورہ لڑکی کے پیٹ کا آپریشن کیا۔ جازان ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور ہم نے لڑکی کے پیٹ میں موجود 1.3کلو گرام بال نکال لیئے ہیں۔اور لڑکی کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے ۔