کراچی میں 30 روزکے لئے سمندرمیں نہانے پرپابندی عائد

بدھ 29 جون 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے تمام ساحلی مقامات پر 30 روز کے لئے نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے پر پابندی مون سون بارشوں کی بدولت سمندر میں آنے والے مدوجزر اور عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے سدباب کے لیے لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند برس قبل عید الفطر کے موقع پر 20 سے زائد افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :