موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جرمنی اور پاکستان میں مالیاتی معاہدے پر دستخط

بدھ 29 جون 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) جرمنی اور پاکستان کے درمیان مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے، معاہدے کے مطابق جرمن بینک کے ایف ڈبلیو پاکستان کو 60لاکھ یورو فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور جرمنی کے درمیان مالیاتی معاہدے پر دستخط کئے گئے اور معاہدے کے مطابق جرمن بینک کے ایف ڈبلیو پاکستان کو 60لاکھ یورو فراہم کرے گا،وولف گینگ مولرز نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور زیادہ تر گلیشیئرز کے باعث پاکستان عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا کہ جرمن کے ایف ڈبلیو کے مالی تعاون پر شکر گزار ہیں

متعلقہ عنوان :