پاکستان اور یورپی یونین میں بلوچستان کی دیہی ترقی اورمزدوروں کی فلاح کیلئے معاہدہ طے

بدھ 29 جون 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان اور یورپی یونین میں بلوچستان کی دیہی ترقی اورمزدوروں کی فلاح کیلئے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق یورپی یونین 4کروڑ 86لاکھ یورو فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بلوچستان کی دیہی ترقی اور مزدوروں کی فلاح کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق یورپی یونین بلوچستان کی دیہی ترقی کیلئے4کروڑ 86لاکھ یورو فراہم کرے گااورمزدوروں کی فلاح کیلئے یورپی یونین ایک کروڑ20لاکھ یورو اور آئی ایل او 6لاکھ یورو فراہم کرے گا۔ یورپی یونین کے ناظم الامور ای یو نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں ترقی کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا کہ ترقی کے شعبے میں یورپی یونین کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہیں۔(اح)