ٹی او آر معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں ہوسکتا ‘ سردار ایاز صاد ق

بدھ 29 جون 2016 16:09

ٹی او آر معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا راستہ کبھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ ٹی او آر معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں ہوسکتا ‘اب بھی حکومت اور اپوزیشن یہ مسئلہ حل کر سکتیں ہیں ’وزیر اعظم نوازشر یف کیخلاف تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ریفر نسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کر نا ہے‘ وزیر اعظم نوازشر یف کیخلاف کسی قسم کی کوئی رکن قومی اسمبلی لابنگ نہیں کر رہامیاں نوازشر یف وزیر اعظم ہیں اور وہ ہی وزیر اعظم رہیں گے ‘احتجاج اور دھر نون کی وجہ سے ملک کو معاشی پر تباہی کے سواکچھ نہیں ملا ملک میں احتجاج اور دھر نوں کی سیاست ختم ہو نی چاہیے ‘سڑکوں پر آنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی سڑکوں پر فیصلے ہو سکتے ہیں ‘مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں تاہم شیخ رشید اچھی فال والا طوطا رکھ لیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ قوم انکا کسی بھی صورت ساتھ دینے کو تیار نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ حل کر سکتیں ہیں حکومت نے کبھی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا اور ٹی اوآرز کے معاملے پر اب بھی حکومت اور اپوزیشن کے در میان بات چیت ہو سکتی ہے کیونکہ مسئلہ سڑ کوں پر نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے الیکشن کمیشن میں دائر ریفر نسز پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ا ب ان کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کر نا ہے جب انکا فیصلہ آجا ئیگا پوری قوم خود ہی دیکھ لیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس جھوٹوں دعوؤں کے سواکچھ نہیں تاہم شیخ رشید اچھی فال والا طوطا رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کیخلاف کسی قسم کی کوئی رکن قومی اسمبلی لابنگ نہیں کر رہامیاں نوازشر یف وزیر اعظم ہیں اور وہ ہی وزیر اعظم رہیں گے جو لوگ سازشیں اور جھوٹے پر وپگنڈے کررہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :