آسمان کو چھوتی قیمتیں اورمنہ زور مہنگائی نے غریبوں سے عیدکی خوشیاں بھی چھین لیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) آسمان کو چھوتی قیمتیں اورمنہ زور مہنگائی نے غریبوں سے عیدکی خوشیاں بھی چھین لیں سرمایہ دار عیدخریداری میں مصروف جبکہ غریب صرف چیزوں کے نرخ پوچھنے تک محددوحکومت مہنگائی پرکنٹرول کرکے غریبوں کوبھی عید کی خوشیاں میں شرکت کاموقع فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاررانامحمد جمیل ، چوہدری محمد اسلم تاج ، خان شوکت علی بلوچ ، محمد ساجد ودیگر نے ایک سروے کے دوان کیا رانامحمد جمیل نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر سے غریبوں کی عید کی خوشیاں ماندپڑھ گئیں شہر کاامیرطبقہ عید کی خریداری میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف غریب چیزوں کے ریٹ معلوم کرنے تک محددو ہوکررہ گیاہے میاں محمدنوازشریف کی حکومت سے لوگوں کی فلاح کی امید تھی لیکن یہ حکومت بھی جس تیزرفتاری سے مہنگائی کررہی ہے لگتاہے غریبوں کوبے موت مارنے کاانتظام کیاجارہاہے۔

سروے کے دوران لوگوں نے کہاکہ اس وقت مارکیٹ میں کپڑوں کے ریٹوں کوآگ لگ چکی ہے عید سے قبل ایک کپڑے کاعام سوٹ جوپانچ سوروپے میں دستیاب تھا اس کے بھی دام ہزار بارسوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ جوتوں کاریٹ بھی مارکیٹ میں تین گنازیادہ ہے انہوں نے کہاکہ غریب طبقہ بے روزگاری اورغربت کی چکی میں پس رہاہے۔

متعلقہ عنوان :