امپرومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ کی 10کروڑ روپے سے تعمیر میں بلاوجہ تاخیر ناقص میٹریل کا استعمال مکینوں کا احتجاج

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) امپرومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ کی 10کروڑ روپے سے تعمیر میں بلاوجہ تاخیر ناقص میٹریل کا استعمال مکینوں کا احتجاج مجاز اتھارٹی بلاوجہ تاخیر اور ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لے رفاقت گجر سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وفاقی گرانٹ سے امپرومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ کی 10کروڑ روپے سے تعمیر کی جارہی ہے سڑک کی تعمیر مجوزہ قواعد کے برعکس بغیر کسی چیکنگ کے کی جارہی ہے جس میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیاجارہا ہے علاقہ سیم زدہ ہونے کے باعث جلد ہی سڑک کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے جس کی ٹھیکیدار نے پلاننگ نہ کی جس سے دس کروڑ روپے کی خطیر رقم کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹھیکیدار نے مبینہ طورپر ضلعی انتظامیہ سے سازباز ہوکر تمام رقم ماہ جون میں جاری کروارکھی ہیں جبکہ سڑک کی تعمیر تاحال جاری ہے جس میں بلاوجہ تاخیر سے مکین سخت مشکلا ت کاشکار ہے رفاقت گجر سمیت سماجی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کو رکواتے ہوئے فی الفور سیم زدہ علاقہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے سڑک کی تعمیر کروائی جائے

متعلقہ عنوان :