معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو تاکہ ملک میں موجودہ بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جاوید اقبال فاروق رانا چیف ایگزیکٹو قومی کمیشن برائے قانون انصاف وانسانی حقوق نے ہمراہ رانامحمدا شرف تحصیل میڈیا اڈوائزر اپنے بیان میں کیامیں کیا انہوں نے کہا کہپنجاب حکومت غریب افراد کو براہ راست ریلیف دینے کے لئے رواں مالی سال کے دوران اربوں روپے کی ریکارڈ سبسڈی دے رہی ہے جواچھا اقدام ہے مگر اس کا دائرکار دیہاتوں اور قصبات تک پلاننگ اورمانیٹرنگ کے تحت ہو تا کہ مہنگائی کے باعث پسے ہوئے طبقے کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا خطیر رقم سے غریب اورمستحقین کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے کر حکومت غریب طبقے کے معاشی حقوق کا تحفظ کر کے نئی روایت قائم کرسکتی ہے ایسی پالیسیوں کوفروغ دینا ہوگا جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق کم وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس وقت ہمارا معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکرہی عوام کی حقیقی خدمت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ہمیں قوم کا کل خوشحال بنانے کے لئے آج حقیقی معنوں میں قربانی دینا ہو گی اور اس سلسلے میں مثبت معاشی پالیسیوں کوفروغ دینا ہوگا