پیرمحل بخشی خانہ نہ ہونے کے باعث حوالاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا پانچ سے چھ گھنٹے پیشی کی گاڑی میں رہنے کے باعث قیدی مشکلات کا شکار

Malik Usman ملک عثمان بدھ 29 جون 2016 16:02

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) پیرمحل بخشی خانہ نہ ہونے کے باعث حوالاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا پانچ سے چھ گھنٹے پیشی کی گاڑی میں رہنے کے باعث قیدی مشکلات کا شکار تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت تین سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت کا کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں دوتھانوں کے قیدی جس میں تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل شامل پیشی کے لیے لائے جاتے ہیں جوکہ بخشی خانہ نہ ہونے کے باعث پانچ سے چھ گھنٹے پیشی کی قیدی گاڑی جوکہ پنجرہ نماہوتی میں بندرہتے ہیں جبکہ سیکورٹی پر مامور پولیس ملازمین ان قیدیوں کے ورثاء کو دوررکھنے کے لیے سختی سے پیش آتے ہیں جس سے قیدی نہ صرف بے بسی سے اپنے ورثاء کودیکھتے رہ جاتے ہیں بلکہ ان قیدیوں کو دینے کے لیے لایا گیا سامان بھی دینے سے دور رکھتے ہیں سماجی فلاحی تنظیموں نے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر میں بخشی خانہ بنایاجائے

متعلقہ عنوان :