یوورو فٹبال کپ 2016،سپر ایٹ مر حلے کا آغاز کل سے گا

بدھ 29 جون 2016 15:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) یوروکپ دوہزارسولہ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے ، کوارٹر فائنل مر حلے کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا ، پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق یوروکپ کا تاج سر پر سجانے کی دوڑ میں اب صرف آٹھ ٹیمیں باقی رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کوارٹرفائنل کاپہلامعرکہ جمعرات کو کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال اور پولینڈکے درمیان ہو گا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز اور بلجیم کے درمیان جمعہ کو جوڑ پڑے گا جبکہ تیسرا کوارٹر فائنل ورلڈ چیمپئن جرمنی اور اٹلی کے درمیان ہفتے کو کھیلاجائے گا۔کوارٹر فائنل راونڈ کا آخری میچ میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل راونڈکے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہونگے۔

متعلقہ عنوان :