پی آئی اے کی چوری پکڑی گئی ، بھارتی تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے اپنا اشتہار بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 15:44

پی آئی اے کی چوری پکڑی گئی ، بھارتی تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے اپنا اشتہار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : باکمال لوگ ، لا جواب سروس کا راگ الاپتی پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی چوری پکڑی گئی ۔ پی آئی اے نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر مقامی پروازوں کے لیے 25 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن پی آئی اے نے عید الفطر پر اپنی اس آفر کی پروموشن کے لیے جس تصویر کا استعمال کیا دراصل وہ بھارتی اداکاروں کی ایک تصویر ہے جسے پی آئی اے نے فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کر کے اس تصویر کو اپنے اشتہار کی پروموشن کے لیے بنائی گئی تصویر کا حصہ بنا لیا۔

پی آئی اے کی جانب سے متعارف کروائی گئی یہ آفر 7 جولائی تا 9 جولائی تک ہو گی جس میں اندرون ملک تمام پروازوں پر مسافروں کو 25 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ مندرجہ بالا تصویر پی آئی اے کی پروموشن اشتہار کا حصہ ہے جبکہ مندرجہ ذیل تصویر اصل تصویر ہے جسے انٹرنیٹ سے بذریعہ اسٹاک فوٹو خرید کر یا ڈاؤن لوڈ کرکے لگا دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی چوری پکڑی گئی ، بھارتی تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے اپنا اشتہار ..

متعلقہ عنوان :