قومی کر کٹ ٹیم کا ہمپشائر میں لگایا گیا 10 روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

بدھ 29 جون 2016 15:37

قومی کر کٹ ٹیم کا ہمپشائر میں لگایا گیا 10 روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ اختتام ..

ناؤنٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء)قومی کر کٹ ٹیم کا ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی بھرپور تیاریوں کیلئے لگایا گیا 10 روزہ خصوصی ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ،قومی ٹیم ساؤتھمپٹن سے ناؤنٹن پہنچ گئی جہا ں پاکستان ٹیم پہلا پریکٹس میچ ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف تین سے پانچ جولائی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہوو میں سسیکس کے خلاف 8 سے 10 جولائی تک کھیلے گی،منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں بہترین وقت گزارا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا،قومی کر کٹرز نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کی زیر نگرانی 10روز ٹریننگ کی ،قومی ٹیم قومی ٹیم ساؤتھمپٹن سے ناؤنٹن پہنچ گئی ہے جہاں سے ٹور کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں بہترین وقت گزارا ہے ۔پاکستان ٹیم پہلا پریکٹس میچ ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف تین سے پانچ جولائی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ ہوو میں سسیکس کے خلاف 8 سے 10 جولائی تک کھیلے گی ۔

پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن میں کیمپ لگانے کا مقصد صرف کرکٹ کھیلنا نہیں تھا موسم سے ہم آہنگ ہونا بھی تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔انتخاب عالم نے بتایا کہ محمد حفیظ اب مکمل فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے ۔