جدہ: بیٹی نے 17سال بعد شوہر کے قاتل سگے باپ کو معاف کر دیا

بدھ 29 جون 2016 15:35

جدہ: بیٹی نے 17سال بعد شوہر کے قاتل سگے باپ کو معاف کر دیا

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): سعودی خاتون نے 17سال بعد عدالت میں اپنے والد کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیئے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے والد نے آج سے سترہ سال پہلے تیعش میں آکر اپنے داماد ( مذکورہ بیٹی کے شوہر) کو قتل کر دیا تھا ۔ جس کے بعد بیٹی نے اپنے باپ پر شوہر کے قتل کا الزام لگایا تھا ۔

(جاری ہے)

والد نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ عدالت نے سترہ سال پہلے خاتون کے والد کو سزا سنا دی تھی ۔ لیکن منگل کے روز بیٹی نے جدہ کی مقامی عدالت میں اپنا حلف نامہ جمع کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے والد کو معاف کر تی ہے ۔ اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لیتی ہے ۔ عدالت نے خاتون کے حلف نامے کے فوراََ بعد والد کو رہا کر دیا ہے ۔