بدین میں قدرتی گیس کا بھاری ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

بدھ 29 جون 2016 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) سندھ میں پرائیویٹ پاکستانی کمپنی سندھ پیٹرولیم ایکسپلوریشن نے ڈسٹرکٹ بدین ivساؤتھ بلاک کنسیشن میں بھاری مقدار میں کثیف گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے ۔PELبلاک کا آپریٹر ہے ۔

(جاری ہے)

عائشہ نارتھ 1میں 25مارچ2016ء میں ایک کنواں کھودا گیا جس کا مقصد لورگورو کی 2800میٹر گہرائی کی اوپرکی سطح کی ریت اور باسل سینڈ کی 50میٹر تک کم گہرائی کا ٹیسٹ کرنا تھا۔

کنویں کی کل گہرائی مئی2016ء تک 2820 میٹر تھی ۔وائر لائن اور ٹیسٹ کے دوران اچھے بہاؤ کیساتھ 8.1 MMCFD کی اعلیٰ معیار کی قدرتی گیس چوک 48/64ملی جو کہ اوپر کی سطح کی سینڈ یونٹ A کیساتھ 49 BPD کی کثافت تھی۔کنویں کا پریشر )648پی ایس آئی( ریکارڈ کیا گیا ۔توانائی سے محروم قوم کیلئے یہ دریافت ایک اچھی نوید ہے اور خطے میں مزید دریافت کیلئے آگے مزید دریافت کے مواقع فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :