دبئی: 1,32,000درہم نقدی اور موبائل کارڈز چرانے کے جرم میں سات پاکستانی شہری گرفتار

بدھ 29 جون 2016 15:10

دبئی: 1,32,000درہم نقدی اور موبائل کارڈز چرانے کے جرم میں سات پاکستانی ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): دبئی پولیس نے سات پاکستانی شہریوں کو 37،700 درہم نقدی اور 95,000 درہم مالیت کے اتصالات کارڈ چوری کرنے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے بنگلہ دیشی شہری کی دوکان سے رات کے پچھلے پہر نقد رقم اور اتصالات کارڈ چوری کر لیئے تھے ۔ بنگلہ دیشی شہری نے جب صبح دوکان کھولی تو اس کے لاکر سے رقم اور کارڈ زغائب تھے ۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد چند پاکستانیوں کوچوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔ جنہوں نے دوران تفتیش دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بنگلہ دیشی شہری کی دوکان سے نقدی اور رقم چرانے کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ پولیس نے بعدازں ملزمان کے کیس کو عدالت میں بھیج دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات دو بجے کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ بنگلہ دیشی کی دوکان کا تالا توڑ کر نقدی اور اتصالات کارڈز چراکر بھاگ گئے تھے۔انہوں نے ساری رقم اور کارڈز تمام ساتھیوں میں تقسیم کر لیے تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید کروائی اگلی پیشی تک ملتوی کر دی ہے۔