یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ93پیسے اضافے کا امکان

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 15:02

یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ93پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء):یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ۔

(جاری ہے)

جس میں یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 93پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے75پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے38پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت پٹرولیم کی جانب سے دی جائے گی۔