وزیراعظم نواز شریف کی ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

دکھ کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ‘وزیر اعظم

بدھ 29 جون 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور ہر طرح کی امداد کرنے کو تیار ہیں۔ دہشت گردوں کی اس کارروائی میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا ا ظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ترکی اس غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس لعنت کو فیصلہ کن شکست دے گا۔