جامعہ حقانیہ بہت زیادہ اثرو رسوخ رکھتا ہے ‘ اس لئے فنڈز جاری کئے ‘عمران خان

بدھ 29 جون 2016 14:58

جامعہ حقانیہ بہت زیادہ اثرو رسوخ رکھتا ہے ‘ اس لئے فنڈز جاری کئے ‘عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دارالعلوم جامعہ حقانیہ کو فنڈ ز اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیو نکہ یہ مدرسہ بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب پولیو کا مسئلہ پیدا ہوا تو بل گیٹس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ٹیلی فون کر کے اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس وقت طالبان پولیو ورکرز کو مار دیتے تھے ،ان حالات میں خیبر پختونخواہ حکومت نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے سے پولیو مہم شروع کی جو بہت ہی کامیاب رہی ۔اس مہم کے کامیاب ہونے کی وجہ یہ تھی کہ اس مدرسے سے منسلک افراد نے لوگوں کو بتا یا پولیو کے ٹیکے لگانا غیر اسلامی نہیں ہے۔ اس مہم کی کامیابی پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے ملاقات کر کے اور بل گیٹس نے ٹیلی فون پر مجھے مبارکباد دی ۔