حساس اداروں اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 103مشکوک افراد کو گرفتا ر کر لیا

بدھ 29 جون 2016 14:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) حساس اداروں اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 103مشکوک افراد کو گرفتا ر کر لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا جس میں سو سے زائد مشکوک افرا د کو حراست میں لیا گیا تاہم تصدیق کے بعد 75افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے اور دیگر سے تفتیش شروع کر دی گئی پولیس ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کی اطلاع پر کیا گیا اور گرفتار افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :