Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان یکم جولائی کو ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کراچی میں سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی عیادت کے لیے جائیں گے جبکہ عمران خان شہید قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات