سپریم کورٹ نے جعلی مشروب تیار کرنے والے ملزم کی درخواست پر ہنگو پولیس کو نوٹس جاری کر دیا

بدھ 29 جون 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے جعلی مشروب تیار کرنے والے ملزم کی درخواست پر ہنگو پولیس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی مشروب تیار کرنے والے ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ ملزم جعلی مشروب کی بوتلیں بناتے ہوئے پکڑا گیاہے اور اب عید آ رہی ہے، اسے چھوڑ کر پھر جعلی مشروب بنانے کی اجازت دیدیں؟ملزم کے وکیل فخر زمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جعلی مشروب کی بوتلیں بنا نہیں رہا تھا بلکہ سٹور کر رکھی تھیں جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اس کا مطلب منشیات استعمال کرنا غیر قانونی، رکھنا جائز ہے۔

کیا ملزم جعلی بوتلیں بنا کر لوگوں کو بیمار کرے گا؟ عدالت نے ہنگو پولیس کو نوٹس جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :