امریکہ کے تین سینیٹرز اور ہاوٴس ممبرز نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا

سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

بدھ 29 جون 2016 14:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) امریکہ کے تین سینیٹرز اور ہاوٴس ممبرز نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا ہے ‘سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق دورے میں پاکستان اور ری پبلکن پارٹی کے درمیان غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی اعلیٰ سطحی وفد میں سینیٹر لینڈ سے گراہم، سینیٹر جوڈونیلی اور ری پبلکن ہاوٴس ممبر رک ڈیوس بھی شامل ہیں ‘پاکستانی سفارتکار کے مطابق ری پبلکن سینیٹرز اور ہاوٴس ممبرز کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘امریکی وفد کے دورے میں پاکستان اور ری پبلکن پارٹی کے درمیان غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :