پنجاب سپورٹس بورڈعامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنیکا وعدہ پورا نہ کرسکا

بدھ 29 جون 2016 14:51

پنجاب سپورٹس بورڈعامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنیکا وعدہ پورا نہ کرسکا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء )محکمہ سپورٹس بورڈ پنجاب بارہ ماہ میں عامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکا،گزشتہ برس سابق وزیر کھیل رانا مشہود نے عامر خان اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا تھا، سیکرٹری سپورٹس ہمایوں مظہر نے پراجیکٹ میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس پنجاب پورا سال گزرنے کے باوجود عامرخان اکیڈمی کی تعمیر کیلئے ایک بھی اینٹ نہیں لگا سکا، حالانکہ گزشتہ سال برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ ملکر اس وقت کے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اعلان کیا تھا کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں زیرتعمیر باکسنگ کمپلیکس میں عامر خان اکیڈمی بنائی جائے گی اور یہ اکیڈمی جون2016ء سے کام شروع کردے گی مگر پوراسال گزرنے کے باوجود پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں شروع ہوسکا۔

صوبائی وزیر کھیل ہمایوں مظہر شیخ نے پراجیکٹ میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ سیکرٹری سپورٹس کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے شروع پراجیکٹ میں تاخیر کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے جلد مکمل کیا جائیگا۔

پنجاب سپورٹس بورڈعامرخان باکسنگ اکیڈمی تیار کرنیکا وعدہ پورا نہ کرسکا