پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا اے سکواڈ سے دستبردار

بدھ 29 جون 2016 14:39

پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا اے سکواڈ سے دستبردار

میلبورن ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا اے سکواڈ سے دستبردار ہو گئے۔ کمنز نے میٹاڈور کپ میں کرکٹ میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی اے سکواڈ منتخب کرنے کے وقت چیف سلیکٹر روڈ مارش نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کمنز جولائی اگست میں شیڈول سیریز کیلئے فٹ ہو جائیں گے تاہم ان کی سیریز میں شرکت میڈیکل سٹاف کی ہدایت پر منحصر ہو گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمنز تاحال بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، وہ سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے انہوں نے سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر کرکٹ میدانوں میں واپسی کریں۔

متعلقہ عنوان :