بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
بدھ 29 جون 2016 14:39
ممبئی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران مہمان ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ انیل کمبلے کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔ بھارتی ٹیم 9 جولائی کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔
(جاری ہے)
طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل دو پریکٹس میچز کھیلے گی، بھارتی ٹیم دوسرا تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 جولائی تک کھیلے گی۔
اس کے بعد بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی سے اینٹی گوا میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک جمیکا، تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک گراس آئسلٹ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.