یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل،لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز کل ہوگا

بدھ 29 جون 2016 14:39

پیرس ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز کل جمعرات سے ہو گا اور پہلے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو پرتگال کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا چیمپئن شپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں پولینڈ، پرتگال، ویلز، بیلجیئم، عالمی چیمپئن جرمنی، اٹلی، میزبان فرانس اور آئس لینڈ شامل ہیں، دفاعی چیمپئن سپین کی ٹیم پری کوارٹرفائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز کل جمعرات سے ہو رہا ہے اور پہلے کوارٹرفائنل میں پرتگال اور پولینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا کوارٹرفائنل یکم جولائی کو ویلز اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا، 2 جولائی کو تیسرے کوارٹرفائنل میں اٹلی کو عالمی چیمپئن جرمنی کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹرفائنل 3 جولائی کو میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا چیمپئن سپ کے سیمی فائنلز 6 اور 7 جولائی جبکہ فائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :