پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی اگست میں شیڈول قومی ایونٹ کیلئے پانچ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کی دعوت
بدھ 29 جون 2016 14:35
اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے رواں برس اگست میں شیڈول قومی سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں پانچ غیرملکی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔
(جاری ہے)
اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی ایف کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا ہے کہ سائیکلنگ ایونٹ 25 اگست کو خیبرایجنسی میں منعقد ہو گا، ریس کا آغاز باب خیبر اور اختتام طورخم بارڈر میں ہو گا اور شرکاء کو 73 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایونٹ میں شرکت کیلئے سری لنکا، ایران، افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد قبائلی علاقوں میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے، ریس کیلئے 10 ہزار ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور خیبرایجنسی کی انتظامیہ نے ریس کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.