ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کے لئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر دے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 14:32

ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کے لئے پاکستان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کے لئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر دے گا،اس سلسلے میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان30 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ورنر پیک نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے،جس کے باعث30 جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔معاہدے کی تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ورنر پیک کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کے لئے مجموعی طور پر 60 کروڑ ڈالر لگیں گے۔ 30 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جلد پاکستان کو دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی رقم ریلوے اور دیگر اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :